بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئے پاکستان کے نام پر ہونے والا فراڈ مزید برداشت نہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہوگئے،بلاول اور مریم نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 16  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے حکومت کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے موقع پر د یگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے، مریم نواز، بلاول بھٹو اور دونوں جماعتوں کے رفقاء کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی، نیب کی جانب سے اپوزیشن کی گرفتاریوں، ججز کے خلاف ریفرنس پر تبادلہ خیال اور

میثاق جمہوریت کی روح کے مطابق آگے بڑھنے اورمستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی دعوت پر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی جاتی امراء رائے ونڈ آمد ہوئی جہاں پر مریم نواز نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں قمر زمان کائرہ،مصطفی نوازکھوکھر، چوہدری منظور اور حسن مرتضی شامل تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب پرویز رشید، سردار ایاز صادق،رانا ثنااللہ خان، کیپٹن (ر) محمد صفدر،مریم اورنگزیب اور محمد زبیر نے مریم نواز کی معاونت کی۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ اس موقع پر حکومت کی پالیسیوں اور حالیہ بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گی اور ان کی آواز بنیں گی۔ ملاقات میں اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی اور اپوزیشن سے رابطوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور طے پایا کہ بجٹ کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی اپنائے گی۔ ملاقات کے دوران نیب کی جانب سے اپوزیشن کی قیادت اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھاکہ وفاق پاکستان کی وحدت، اکائیوں کے اتحادویکجہتی اور اعتماد کی ضمانت صرف آئین ہے،

قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو باہمی اعتماد اور اتحاد کا باعث ہو،آئین کی سربلندی اور جمہوریت ہی ملک کو آگے لیجاسکتی ہے۔ دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کی روح کے مطابق آگے بڑھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حکمران آئین، پارلیمان، عوام، اپوزیشن، عدلیہ، میڈیا سمیت ہر اختلافی آواز پر حملہ آور ہیں،نئے پاکستان کے نام پر ہونے والا فراڈ قوم کو مزید برداشت نہیں اورقوم اپوزیشن کی طرف دیکھ رہی ہے جسے مایوس نہیں کریں گے۔آئی ایم ایف بجٹ عوام اور ملک دشمن ہے

جسے منظور نہیں ہونے دیں گے اور اس کے اپوزیشن جماعتیں مل کر حکمت عملی بنائیں گی۔ رہنماؤں نے کہاکہ موجودہ حکومتی مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔مقبول سیاسی جماعتیں ہی قوم کو نیا اعتماد، مسائل سے نکلنے کا لائحہ عمل اور متحد کرسکتی ہیں۔ اپوزیشن قائدین پر الزامات عوام کو سیاسی قیادت سے محروم کرنے کی سازش کا حصہ ہیں،مقبول سیاسی رہنماوں کو بہانوں سے راستے سے ہٹایا گیا، کٹھ پتلی کو بٹھایا گیا،سیاسی جماعتیں ملک و قوم کے مفاد کے خلاف اقدام نہیں اٹھا سکتیں

اسی لیے کٹھ پتلیوں کو لایا گیا،ملک سے مقبول عوامی سیاسی قیادت جب بھی چھینی گئی ملک وقوم کو نقصان پہنچا اور حادثہ ہوا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھاکہ دونوں جماعتوں نے جمہوریت کی بالا دستی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ملک میں معاشی بحران ناقابل برداشت صورت حال اختیار کرچکا ہے۔ نالائق او رجھوٹوں کی حکومت نے آزاد عدلیہ کے اوپر بھی حملہ کر دیا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ووٹ چور اورکٹھ پتلی حکومت عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتی۔جیلیں دیکھنے والی جماعتوں کو سلیکٹڈ حکومت خوفزدہ نہیں کر سکتی۔اپوزیشن جماعتیں اپنے طور پر بھی رابطہ عوام مہم شروع کر چکی ہیں تاہم اے پی سی میں جو فیصلے کئے جائیں گے ان پر عمل کیا جائے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…