ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والوں کی تین تین جگہ تلاشی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والوں کی تین تین جگہ تلاشی کی شکایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کو ایک ہی کاوئنٹر پر تلاشی کی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر عملے کی جانب سے وزارت داخلہ کے احکامات یکسر نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزات داخلہ کی ہدایت پر سی اے اے کی جانب سے مختلف ائیرپورٹس پر قائم کئے گئے

جوائنٹ بیگج، سرچ کاوئنٹر اور جوائنٹ سی سی ٹی وی پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔اس کے علاوہ ائیر پورٹس پر اداروں کے درمیان باہمی روابط کا فقدان بھی پایا جاتا ہے، احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹس مینیجرز کو خط ارسال کردیئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی اے ار وائی نیوز کو موصول ہوگئی، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بعض ادارے سرچ کاوئنٹر پر عمل درآمد نہیں کر رہے، محکمہ کسٹم اپنی من مانیاں کررہا ہے اور احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔لکھے گئے خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر جوائنٹ بیگج سرچ کانٹر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اے ایس ایف، اے این ایف اور پاکستان کسٹمز ایک ہی جگہ مسافروں کے سامان کی چھان بین کریں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کی تلاشی تین مختلف جگہوں پر لی جاتی تھی جس سے مسافروں کو تکلیف اٹھانی پڑتی تھی، اے ایس ایف، اے این ایف اور پاکستان کسٹمز الگ الگ مسافروں کے سامان کی تلاشی لیتے تھے جس سے مسافروں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بنائے گئے جوائنٹ بیگجز سرچ کاوئنٹر پر سختی سے عمل درآمد کریں اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کی تلاشی تینوں محکمے ایک ہی جگہ پر یقینی بنائیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…