منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ادائیگی کاطریقہ کار تبد یل  اب تمام پنشنرز کو ان کے بنک اکا ئنٹ میں براہ راست ماہانہ پنشن کی ادائیگی ہوگی،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے کہا  ہے  کہ محکمہ خزانہ نے پنشن کی ادائیگی کے پرانے طریقہ کار کو تبد یل کرتے ہوئے ڈا ئر یکٹ کریڈٹ سسٹم DCs منتقل کر دیا اس اہم سنگ میل کو سندھ حکومت نے عبور کرتے ہوئے حکومت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب حکومت سندھ تمام 200,667 پنشنرز کو ان کے بنک اکا ئنٹ میں براہ راست ماہانہ پنشن کی ادائیگی کرے گی۔

اب تمام پینشنر ز کو بغیر کسی پریشانی کے عزت و احترام کے ساتھ ان کی دہلیزپر پینشن فراہم کی جائے گی۔ پرانے مینوں کی بذریہ چیک ادائیگی کو تبد یل کرتے ہوئے SAP سسٹم کے تحت تمام اقسام کی پنشنز کی ادائیگی اب آن لائن پیمنٹ کے ذریعے براہ راست ان کے بنک اکاؤنٹ میں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ہماری قیادت کا وڑن تھا۔ حکومت سندھ نے ضروری اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی و پلکوں کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے نقد ادائیگیوں کی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 4.2 ارب روپے غریب طبقہ جس کی نشاندہی بی نظیر انکم سپورٹ میں کی گئی ہے کونقد ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ آئندہ مالی سال میں بھی 4.2ارب روپے ادا کئے جائیں گے۔ اب اس مقصد کے تحت صاف شفاف اور موثر طریقے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ انتہائی ضرورت مند افراد میں رمضان عید، متفرق ریلیز کی مد میں 2 ہزار روپے نقد ادا کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں مالی سال 19-2018میں 4.2 ارب رو مختص کئے گئے تھے۔زندگی قیمتی ہے اور ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کہ زندگی کو فوظ بنایا جائے۔ ہمیں بھی نقصان کا بے حد افسوس ہوتا ہے۔ بالخصوص حادثاتی اموات ہم سب کے لئے باعث تشویش ہیں۔ ہم اپنے تصور کو مزید محفوظ بنانے کے لئے اور حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی صورت میں معاوضہ کی ادائیگی کے لئے ہم نے یونیورسل ایکسیڈنٹ اسکیم کا آغاز کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت حادثاتی موت کی صورت میں متاثرہ فرد کے لواتین کو ایک لاکھ روپے ادائیگی کی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں 1-A گریڈ حاصل کرنے والے تمام طلبا کو اس کا ارتمیس فراہم کی جارہی ہیں بی اسکالر شپ طلباء  کی جانب سے اعلی گریٹڈ کے حصول کے لئے جد و جہد کی حوصلہ افزائی کے طور پر دی جارہی ہیں اور بی اسکالرشپ طلباء  کے خاندان کی مالی حالت کو نظرانداز کر کے دی جائے گی۔

سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کو فی کس مقررہ ایک لاکھ روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔ ستحق طلبا کی بڑی تعداد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکے گی۔سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ بورڈ ز میں رجسٹریشن اور امتحانی فیس کا خاتمہ اس اسکیم کے تحت میٹرک اور انٹر میڈیٹ بورڈ ز کی دونوں فیسوں کو ختم کر کے طالب علموں کو فائدہ دیا گیا ہے۔ یہ اسکیم مالی سال 2019-20 میں جاری رہے گی۔اب میں آپ کو حکومت سندھ کی جانب سے مالی سال20-2019 کے دوران ووقتاً فوقتاً معاشرے کے مختلف طبقات بشمول حکومت سندھ کے ملازمین اور پنشنرزکور یلیف فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کے بارے میں بتانا چاہوں گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…