ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

صحابہ کرام ؓ کے بارے میں متنازعہ ریمارکس، وزیراعظم  عمران خان قوم سے معافی مانگیں ورنہ۔۔۔! علماء کرام نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)دار الحکومت کو ئٹہ کے علما خطبا نے جمعہ المبارک کی موقع پر جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ا د نی سے اد نی مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم اور ناموس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین نے اپنا مال جان اور اولاد اللہ تعالی کے دین اسلام اور سر ور کائنات دوجہاں صلی اللہ علیہ و سلم کے اطاعت پر سب کچھ قربان کر دیا

سوائے لاکھ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کی کارنامے امت مسلمہ اور دین امت محمدیﷺ  کیلئے  سورج کی روشنی کے طرح مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤ ں اور ممتاز علما کرام مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا راز محمد محمد حسنی، مولانا محمد ایوب ایوبی، مولانا مفتی عطا اللہ رحمانی مولانا مفتی نیاز محمد، مولانا عبد البا قی مولانا عبد الودود، مولانا عبد الستار، مولانا حافظ محی الدین، مولانا دین محمد مولانا محمد عیسیٰ، مولانا قاری نظر محمد، مولانا حافظ زبیر احمد مولانا مفتی الرشید مولانا،مفتی احسان الحق حقانی، مولانا محمد اکبر مینگل،مولانا آمین اللہ آمین،مولانا نور، محمد مولانا عبد القاہر حقیار، مولانا عبد الحلیم، حافظ سعد اللہ مولانا احسان ا للہ فاروقی، مولانا ثنا اللہ عیسیٰ خیل نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ اللہ علیہ و سلم اور تحفظ ناموس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا دفاع ہر مسلمان اپنے خون سے کرینگے انہوں نے کہا کہ مملکت خدا داد پاکستان اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا اس مملکت خدا داد پاکستان کی آئیں اسلامی ہے اس مملکت خدا داد پاکستان کی آئینی نظام وہ اسلامی نظام اور نظام مصطفی ص ہے انہوں نے قادیانی فتنہ صرف اسلام کے نہیں بلکہ۔ قادیانی فتنہ پاکستان کی دشمن اور غدار ہے انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی جائے

کیونکہ وہ ملک اسلام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں مسلم امہ دنیا بھر میں قادیانیوں کے تعاقب کرتے رہے گے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں حکمرانوں نے ریاست مدینہ کے قیام کے بجائے اسلام ملک دشمن قادیانیوں کی ترجمان بن گئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نواز حکمران قادیانیوں صرف سرپرستی نہیں بلکہ پشت پناہی میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان   نے 21 کروڑ عوام کی دلوں پر نمک پاشی کی ہے وزیراعظم عمران خان قوم سے معافی مانگ لیں  ورنہ وزیراعظم عمران خان فی الفور مستعفی ہوجائیں قوم مہنگائی برداشت کر سکتا ہے لیکن رسول اللہ علیہ و سلم ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم اور ناموس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموس پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…