لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعودنےکہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان غصے میں آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اس مولانا فضل الرحمان شدید غصے میں ہیں کیونکہ انہیں کسی نے بتا دیا ہے کہ نیب والوں نے آپ کی زمینیں دیکھ لی ہیں۔معروف صحافی نے طنزیہ انداز میں
کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل میں بہت ساری زمینیں ہیں کسی کو پتہ نہیں چلنا چاہیے ، یہ ساری زمینیں مشروف دور کی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے کان میں کسی نے یہ بات ڈال دی کہ آپ کیخلاف کیس بن سکتا ہے کیوں کہ نیب والوں نے آپ کی زمینیں دیکھ لیں جس کے بعد جمعیت علما (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن غصے میں آ گئے ہیں۔