بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا کا پاکستان کیخلاف رویہ تبدیل دبائو بڑھانے کیلئے بڑی چال چل دی

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے پاکستان کے حوالے سے اپنا رویہ ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دیا-امریکانے کہا ہیکہ بھارت سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں، دہشتگردوں سے پاکستان کا تعاون قبول نہیں جس پر سخت موقف اپنایا ہے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ

سابق صدر بش نے نئی دہلی کیساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا،سابق صدر اوباما نے مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا اور اب صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچارہے ہیں،دوسری جانب ایلس ویلز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بنیادی تبدیلیاں کرائے بغیر پاکستان کو قرضہ نہ دے، پاکستان کے ساتھ تعلقات مالی امداد سے ہٹ کر اب تجارتی تعلقات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یوں وہ کثیرجہتی شکل اختیار کر رہے ہیں تاہم پاکستان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کو برداشت نہیں کیا جائے گا،امریکا کے مالی سال 2020 کے بجٹ میں جنوبی ایشیا کے لیے مالی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے ایلس ویلز نے بتایا کہ پاکستان کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اقتصادی تعاون کی مد میں 7کروڑ ڈالرز مختص کرنے کی تجاویز پیش کی جا رہی ہیںتاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے امریکا کا سب سے بڑا مالی تعاون بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذریعے اسے دیا جانے والا 6ارب ڈالرز کا پیکج ہے جو امریکی تعاون کے بغیر ممکن نہ ہوتا،ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا معاملہ پاکستان کیساتھ اٹھاتے رہیںگے۔امریکی میڈیا کیمطابق واشنگٹن میں امریکا بھارت بزنس کونسل کے 44 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کے خلاف سخت موقف اپنایا گیا ہے جبکہ بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کی طرف بڑھ رہے ہیں، دونوں ممالک کو لازمی طور پر اسٹریٹجک فریم ورک پر کام کرنا ہوگا، امریکا بھارت کو اسکی منفرد سیاست اور اسکے منفرد اسٹریٹجک چیلنجز کیساتھ ایک خود مختار اور اہم ملک کے طور پر عزت دیتا ہے اور امریکا یہ سمجھتا ہیکہ بھارت کے لیے پاکستان اور چین کیساتھ ڈیل کرنا ایک انتہائی مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے حوالے سے بھارتی کوشش کی حمایت جاری رکھیںگے، اپاچی ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ تیار ہونے کے قریب ہے جبکہ لوک ہیڈ مارٹن ایف 21،بوئنگ ایف/اے -18اسٹیٹ آف دی آرٹ فائٹرطیارے ہیں جو بھارت کو اس کی سیکورٹی چیلنجز کو پرا کرنے میں مدد دینگے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…