اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں انوکھا واقعہ، مسافر بوئنگ 777 کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران فضائی میزبان نے اسے دیکھ لیا، فضائی میزبان کی حاضر دماغی کام کر گئی، فضائی میزبان مسافروں میں کھانا تقسیم کر رہی تھی کہ اس نے ایک مسافر کر جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے
ہوئے دیکھا، فضائی میزباندوڑتی ہوئی مسافر کے پاس آئی اور اسے دروازہ کھولنے سے روک دیا، مسافر جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہا تھا، مسافر نے کہا کہ میں باتھ روم کا دروازہ سمجھ کر کھول رہا تھا، پی کے 741 میں 16 کی بجائے 8 کا کیبن کریو کا عملہ تعینات تھا۔ اس طرح فضائی کی حاضر دماغی نے پی کے 741 کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا۔