ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لواحقین کو شہید کی ریٹائرمنٹ کی مدت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ ملتی رہے گی، شہید کی بیوہ، بیٹے یا بیٹی کو سرکاری ملازمت دی جائیگی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اہم اقدام

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے داتا دربار کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ نے آج ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں شہید ہیڈ کانسٹیبل شاہد نذیر،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد سہیل، شہید کانسٹیبل محمد صدام حسین اور شہید کانسٹیبل محمد سلیم کے والدین،بیوائیں اور بچے شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کے چیک دیئے اورشہداء کے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کوشہداء پیکیج کے تحت گھر اور پلاٹ بھی دیئے جائیں گے۔ لواحقین کو شہید اہلکار کی ریٹائرمنٹ کی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی جبکہ شہید اہلکار کی بیوہ، بیٹے یا بیٹی کو سرکاری ملازمت بھی دی جائے گی۔ شہداء کے اہل خانہ ان کی ریٹائرمنٹ تک سرکاری گھر میں رہ سکیں گے اور شہداء کے بچوں کو فری تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکار وں نے اپنی قیمتی جانیں وطن پر قربان کی ہیں، ان کے اہل خانہ کیلئے جو کچھ ممکن ہو سکا کریں گے۔ شہداء نے ملک کے امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے اور شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر آ کر بہادری اور جرأت کی تاریخ رقم کی ہے۔ شہداء کی فیملیز میرا اپنا خاندان ہے اور پنجاب حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ آپ کے خاندان کی ہرممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکارقوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو بہادرسپوتوں کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ فرض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورقوم شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم اورلازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرپائے گی۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتیہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ کے حوصلے اور عزم کو سراہا اور کہا کہ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کریں گے اور ایسے واقعات میں شہید ہونے والے سویلین کے اہل خانہ کیلئے بھی امدادی پیکیج کا اعلان بجٹ میں کیا جا رہا ہے۔انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب عارف نواز نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اوران کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ دا ری ہے،جو احسن طریقے سے ادا کریں گے۔شہید اہلکاروں کی قربانیوں کے باعث پنجاب پولیس کے افسروں اورجوانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اورپنجاب پولیس آئندہ بھی وطن کے امن کی خاطر اس طرح کی قربانیوں سے دریغ نہیں کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…