جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

چند دنوں میں یہ خود این آر او مانگ رہے ہوں گے، عمران خان لندن بھاگنے والے ہیں، مریم نواز نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظفر وال(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور (ن)لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گرفتاریاں عمران خان کے خوف کی عکاس ہیں۔مریم نواز نے ظفر وال میں تھیلسمیا میں مبتلا ن لیگی کارکن ذکی الرحمن کے گھر جاکر عیادت کی اور ان سے نواز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے خصوصی دعا کرنے کا کہا۔(ن) لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کو پتا نہیں کس بات کا غصہ تھا،اب یہ ڈرامے نہیں چلیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی زبان اور سوچ اپنی نہیں لوگ ڈرتے ہیں وہ اچانک کیا بول دیں۔مریم نواز نے کہا کہ

عمران خان لوگ پوچھیں کہ پیاز،چینی کیوں مہنگی کی تو کہنا نواز شریف کو گرفتار کرایا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب، جب لوگ پوچھیں کہ پٹرول کیوں مہنگا ہوا تو کہنا ا?صف زرداری کو گرفتار کیا ہے۔دریں اثناء مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ظفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد لندن بھاگنے والا ہے، عمران خان کی کیا حیثیت کہ وہ کسی کو این آر او دے سکے، چند دنوں میں یہ خود این آر او مانگ رہا ہوگا۔یہ بہت جلد لندن بھاگنے والا ہے جہاں اس کے بچے اور سب کچھ ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…