منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دوسروں کے بچوں کے ملک سے باہر ہونے پر تنقید کرنے والے عمران خان کے اپنے بچے کہاں پل رہے ہیں؟سوالات اٹھ گئے

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان رات کو چھپ کر تقریریں کررہے ہیں، وہ گو نیازی گو کے نعروں سے گونجتے ملک میں دن کی روشنی میں عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے،دوسروں کے بچوں کے ملک سے باہر ہونے پر تنقید کرنے والے عمران خان کے اپنے بچے کہاں پل رہے ہیں؟۔

بدھ کو پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی منافقت کی انتہا ہے کہ وہ بسم اللہ پڑھ کر جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا صرف اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریاں کرکے اب نیب پی ٹی آئی کے منشور کی تکمیل کرے گی؟ کیا اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریاں ہی ریاست مدینہ کے قیام کا طریقہ ہیں؟سید خورشید شاہ نے کہا کہ ساٹھ برسوں میں اتنی تیزی سے قرضہ نہیں لیا گیا جتنا پی ٹی آئی نے 10 ماہ میں لیا۔مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے سے توجہ ہٹانے کے لئے عمران خان کرپشن کا راگ الاپ رہے ہیں۔خورشیدشاہ نے کہا کہ اگر عمران خان کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں تو علیمہ خان، جہانگیر ترین، پرویز خٹک کی کرپشن کیوں نہیں بتاتے، نیب آصف زرداری پر ایک روپے کی کرپشن اب تک ثابت نہیں کرسکی۔انہوںنے کہا کہ عمران خان آصف زرداری پر وہ الزام لگارہے ہیں، جنہیں تین دہائیوں سے ثابت نہیں کیا جاسکا،دو این آر او دے کر عمران خان کے نزدیک ملک کو تباہ کرنے والا سب سے بڑا مجرم دبئی میں بیٹھا ہے، عمران خان قائد ایوان ہیں، ایوان میں تقریر کرنے کی ہمت کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…