اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اکرم چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو جلد از جلد ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔منگل کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کہ سماعت کی۔وکیل نیب نے کہا کہ وائس چانسلر اکرم چوہدری نیلاہور اور منڈی بہاوالدین کیمپس کی غیر قانونی منظوری دی۔ وکیل نیب نے کہا کہ یونیورسٹی میں اشتہار کے بغیر 369 غیر
قانونی بھرتیاں کی گئی،لاہور اور منڈی بہاوالدین کیمپس میں اسٹوڈنٹس سے زیادہ فیسز لی گئی۔ وکیل ملزم نے کہاکہ 159 بھرتیوں کا اختیار وائس چانسلر کا تھا،210 بھرتیوں کی منظوری سینڈیکیٹ نے دی تھی۔ وکیل ملزم نے کہاکہ طالب علموں سے زیادہ فیسز سے کوئی مال میرے موکل کو نہیں ملا ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ بھرتیوں کے لیے اشتہار نہیں دیا گیا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ قانون میں کہا لکھا ہے کہ کنٹریکٹ بھرتیوں کا اشتہار نہیں دیا جاتا۔