اسلام آباد (این این آئی) آئندہ مالی سال 2019-20کے بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف سخت اقدامات تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نان فائلر کو کمرشل میٹرز لگانے کی سہولت نہ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے،نان فائلرز کیلئے مخصوص رقم
سے زیادہ کا کریڈٹ کارڈ بلاک کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع وزار ت خزانہ کے مطابق نان فائلرز کو مخصوص حد سے زیادہ بینک ترسیلات کی اجازت نہ دینے کی بھی تجویز ہے،حتمی فیصلہ بجٹ سے پہلے کابینہ اجلاس میں کیا جائیگا۔