ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

جمہوری ملکوں میں فوج ”تین جگہ“ ہوتی ہے، سچ تو یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہی سب کچھ چلا رہی ہے، زرداری کی گرفتاری کے بعد بلاول نے نیا محاذ کھول دیا، سنگین الزامات عائد

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مارتی ہے اور رونے بھی نہیں دیتی جو رویہ حکومت نے اپنایا ہے ایسا تو ڈکٹیٹرز کے دور میں بھی نہ تھا، موجودہ حکومت سلیکٹڈ عدلیہ، سلیکٹڈ میڈیا اور سلیکٹڈ اپوزیشن چاہتی ہے، آج فاٹا، سندھ اور بلوچستان سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ نیا پاکستان نہ کھپے، آج اسٹیبلشمنٹ سب کچھ چلا رہی ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ جمہوریت چلے، فوج بارڈر ، بیرک اور میدان جنگ میں ہوتی ہے وہی اچھی لگتی ہے،

آصف زرداری نے بطور احتجاج گرفتاری دی، نیب ٹیم بغیر آرڈر زرداری کو گرفتارکرنے پہنچی تھی، آج ہمارے منصفانہ ٹرائل کا حق مجروح کیا گیا، علیمہ خان کو ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے کلین چٹ دی گئی، اپوزیشن کا احتساب سیاسی انتقام ہے،مشرف،ضیاء اور عمران خان کے پاکستان میں کوئی فرق نہیں،پاکستان ڈکٹیٹرشپ کا شکار رہ چکا ہے، ہمیں جمہوریت کو مضبوط کرنے میں ٹائم لگے گا،مجھے امید ہے کہ پارلیمان اپنی مدت پوری کرے گی، نیب کا قانون کالا قانون ہے ہم ڈرنے والے نہیں پاکستان کے عوام کی خاطر لڑیں گے ہم نے اپنی دو نسلیں قربان کی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایوان ڈپٹی اسپیکر کا رویہ قابل مذمت ہے، انہیں فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔حکومت کا رویہ ہے کہ مارتے بھی ہیں اور رونے بھی نہیں دیتے۔یہ حکومت سلیکٹڈ میڈیا، سلیکٹڈعدلیہ اور سلیکٹڈ عدلیہ چاہتی ہے، عدلیہ پر بھی حملہ کیا گیا۔بلاول نے کہا کہ اس نئے پاکستان میں مشرف، ایوب یا پھر ضیاء کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ تب بھی بولنے کی اجازت نہیں تھی، آج بھی نہیں ہے۔تب بھی چیف جسٹس کو کورٹ سے نکالنے کی سازش کرتے تھے آج بھی سلسلہ جاری ہے۔مجھ پر فرض ہے اس جمہوریت، انسانی حقوق، غریبوں کے معاشی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا مجھ پر قرض ہے۔میں نے اسپیکر سے پوچھنا تھا کہ آپ دھمکیوں سے اس بچے کو کیسے ڈرائیں گے؟ جس کے نانا کوآپ نے پھانسی پر چڑھا دیا، جس کی والدہ کو بم دھماکے میں شہید کروا دیا،

ایک ماماکو زہر اور دوسرے کو ٹارگٹ کلنگ میں مروا دیا۔جنہیں پھانسی گھاٹ اور بم دھماکوں سے نہیں ڈرایا جاسکا، بی بی شہید کے بچے کو جیل اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے منصفانہ ٹرائل کا حق مجروح کیا گیا۔نیب ٹیم بغیر آرڈر زرداری کو گرفتارکرنے پہنچی۔آصف زرداری نے آج بطور احتجاج گرفتاری دی۔انہوں نے کہا کہ جو بزدل حکومت ہوتی ہے، وہ خواتین پر تشدد کرتی ہے،عدلیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتی، توپھر ججز کو ہٹانے کی کوشش کرتی ہے، بزدل حکومت بلاول بھٹو،

شہبازشریف، منظور پشتین، اسفند یار ولی کسی کی تنقید برداشت نہیں کرسکتی۔یہ بہت خوفزدہ ہیں،یہ حکومت بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان لایا جایا رہا ہے۔لگتا ہے یہ نہیں چاہتے پارلیمنٹ چلے۔ہمارا قومی اسمبلی کا سیشن چل رہا ہے، کل سے بجٹ پیش ہونا ہے، عوامی مسائل پرباتیں ہوئیں۔امیروں اور علیمہ خان کیلئے ایمنسٹی اسکیم جبکہ غریبوں کیلئے مہنگائی ہے۔علیمہ خان کو کلین چٹ مل گئی ہے۔جہانگیرترین کو کوئی نہیں پوچھے گا، وہ ڈیفیکٹو وزیراعظم ہوگا،علیمہ خان کا احتساب کہاں ہے؟ صرف اپوزیشن کا احتساب ہونا سیاسی انتقام کہلاتا ہے۔

یہ دوغلانظام ہے۔خان نے کہا تھا کہ دو نہیں ایک پاکستان، لیکن سب کے سامنے ہے ایک نہیں دوپاکستان ہے۔نیب کا قانون کالا قانون ہے۔میں نے عید سے قبل اعلان کیا تھا کہ ہم مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔پیپلزپارٹی نے حکومت ہٹانے کیلئے ہمیشہ جمہوری حق کی بات کی ہے،یہ جوپارلیمان اپنی مدت پوری کرے،ہم نے ہمیشہ کوشش کی۔ہماری حکومت نے پہلی بار پارلیمان کی مدت کو مکمل کیا۔لیکن حکومت کو چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ان کے پاس حکومت چلانے کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ زرداری اور نوازشریف کو جیل میں کردیا،کرپٹ تواب جیل میں ہیں لیکن ان شفاف حکومت نے جوپیسا بچایا وہ کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہماری دونسلیں شہید ہوئیں، لیکن ان کوابھی بھی پتا نہیں چلا کہ ہم ڈرنے والے لوگ نہیں ہیں۔انہوں نے جوظلم کرنا ہے کرلیں۔بلاول بھٹو نے ایک سوال پر کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بڑا معصومانہ سوال ہے کہ اگر میں اس کا جواب دے دوں توآپ کا نہ ٹی وی شو ہے، آپ کا توبلاگ ہی چلے گا۔لیکن اتنا آسان سوال ہے کہ یہ حکومت انہی نے توبنایا ہے۔سچ تویہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہی سب کچھ چلا رہی ہے۔لیکن پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ ان کوقائل کیا جائے کہ جمہوری ملکوں میں فوج تین جگہوں پر ہوتی ہے۔پاکستان ڈکٹیٹرشپ کا شکار رہ چکا ہے، ہمیں جمہوریت کو مضبوط کرنے میں ٹائم لگے گا۔مجھے امید ہے کہ پارلیمان اپنی مدت پوری کرے گی۔ بلاول نے کہا کہ نیب کا قانون کالا قانون ہے ہم ڈرنے والے نہیں پاکستان کے عوام کی خاطر لڑیں گے ہم نے اپنی دو نسلیں قربان کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…