ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری کی گرفتاری سے عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی‘ پیپلزپارٹی نے دھماکہ خیز جوابی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی انتقامی کارروائیوں سے حکومت کے لئے بجٹ منظو ر کرانا مشکل ہو جائے گا،آج قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران دما دم مست قلندر ہو گا۔پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور نے کہا کہ آصف زرداری کی رخواست ضمانت کا مسترد ہونا حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا.،

نیب عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی،ایسی انتقامی کارروائیوں سے حکومت کیلئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے نیب کے اس کیس میں سیاسی مقاصد ہیں،سلیکٹڈ حکومت کسی بھول میں ہے، پیپلزپارٹی کبھی گرفتاریوں سے نہیں گھبراتی۔ انہوں ے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران دمادم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کیلئے کوئی سمجھوتہ کرے گی اور نہ بلیک میل ہوگی۔پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش حکومت کی بنیادیں ہلا دے گی۔پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری سے عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔آصف زرداری اندر نہیں گئے عمران خان کے باہر جانے کا بندوبست کیا گیا ہے،اب دمادم مست قلندر ہوگا، نیازی بھاگے گا اور دنیا دیکھے گی۔ا نہوں نے کہا کہ عوام اب چندہ چوروں کو نکال کر باہر پھینکیں گے، آج جیالوں نے ہلکی سی جھلک دکھائی ہے،جیالے مرکزی قیادت کے اشارے کے منتظر ہیں، قیادت کا اشارہ آ گیا تو سڑکیں کم پڑ جائیں گی۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی انتقامی کارروائیوں سے حکومت کے لئے بجٹ منظو ر کرانا مشکل ہو جائے گا،آج قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران دما دم مست قلندر ہو گا۔پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور نے کہا کہ آصف زرداری کی رخواست ضمانت کا مسترد ہونا حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…