اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں بے نامی اثاثے رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،اعلیٰ حکومتی سطح پر یکم جولائی سے کریک ڈاؤن کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادوں کیخلاف خصوصی زونز بنائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ بے نامی جائیداداوں کے خلاف اتھارٹی اورٹرائی بیونل بنائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بے نامی کے خلاف اتھارٹی اور ایپلٹ ٹربیونلزکیلئے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق ان اداروں
کیلئے گریڈ17 تا 21 کی دس نئی آسامیوں کی منظوری دی جائیگی۔ ذرائع نے بتایاکہ اتھارٹی بے نامی جائیداد رکھنے والوں کو نوٹس بھیج سکے گی۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی نوٹس کا جواب نہ دینے پر بے نامی تحویل میں لے سکے گی، اتھارٹی بے نامی جائیداد 90 دنوں میں فروخت بھی کرسکے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس حکام پلاٹ، گھروں اور کمرشل پلاٹوں کی مالیت میں بڑھائیں گے، جائیدادوں کی مالیت اضافہ کرکے مارکیٹ ریٹ کے 75 فیصد کے برابر لانے کی تجویز ہے۔