اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی اعظم کہتا تھا کہ ملک میں غریب کے لیے ایک قانون ہے اور امیر کے لیے دوسرا، کیا ان کے لیے کوئی قانون ہے،
مریم نواز نے کہا کہ احتساب غیر جانبدار ہوتا تو جعلی اعظم کٹہرے میں ہوتا، اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیے جعلی اعظم کٹہرے میں ہوتا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کیا جا رہا ہے، جعلی اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتے جو انہیں ہر حال میں دینا پڑیں گے، یہ ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔