اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کی گرفتاری کے وقت ”رقت آمیز مناظر“،آصفہ بھٹو زر داری نے والد کو گلے لگا کر الوداع کیا،بلاول گاڑی کے اندر اپنے والد سے گلے ملے، بوسہ دیا 

datetime 10  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)آصفہ بھٹو زر داری نے اپنے والد آصف زر دیری کو گلے لگا کر الوداع کیا،بلاول گاڑی کے اندر اپنے والد سے گلے ملے اور بوسہ دیا۔ پیر کو سابق صدر آصف علی زر داری نے نیب ٹیم کو گرفتار ی دیدی۔ گرفتاری کے وقت آصف زرداری اپنی رہائش گاہ سے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ باہر آئے،آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والد کو گلے لگاکر الوداع کیا،

بلاول بھٹو گاڑی کے اندر اپنے والد سے گلے ملے اور انہیں بوسہ دیا۔قبل ازیں نیب کی ٹیم نے سابق صدر آصف علی زر داری کو زر داری ہاؤس سے گرفتار کر کے نیب راولپنڈی منتقل کر دیا (آج)منگل کو سابق صدر آصف علی زر داری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانتوں میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی، دور ان سماعت سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور عدالت میں موجود تھیں۔سماعت کے دور ان ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ دلائل دیئے جبکہ سابق صدر آصف علی زر داری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے جواب الجواب دلائل دیئے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائک کے دلائل مکمل ہونے پر ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا جس کے بعد سابق صدر آصف علی زر داری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ زر داری اسلام آباد پہنچے۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر آصف علی زر داری اور فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نیب کی آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد سابق صدر آصف علی زر داری نے سلیم مانڈوی والا سمیت سینئر رہنماؤں اور قانونی ٹیم کو زر داری ہاؤس بلایا

اور ان سے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دور ان سابق صدر آصف علی زرداری نے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔گرفتاری سے قبل سابق صدر آصف علی زر داری اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زر داری اور صاحبزادے بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کی اور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے پر پولیس کے ہمراہ زر داری ہاؤس پہنچنے والی نیب ٹیم کو گرفتاری دیدی جس کے بعد نیب ٹیم سابق صدر کو زر داری ہاؤس سے گرفتار کر کے میلوڈ ی میں موجود نیب آفس میں منتقل کر دیا۔زر داری ہاؤس میں گرفتاری کے موقع پر بد نظمی بھی دیکھی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم سابق صدر آصف علی زر داری کے وارنٹ گرفتاری ساتھ لائی تھی اس موقع پر لیڈی پولیس بھی موجود تھی تاہم نیب ٹیم سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ نہیں لائی تھی اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔نیب کی ٹیم سابق صدر آصف علی زر داری کو (آج) منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔آصف علی زر داری کی گرفتاری کے موقع پر پولیس نے میڈیا کو اندر جانے سے روک دیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نیر بخاری و دیگر رہنماؤں کا راستہ بلاک کردیا گیااور زرداری ہاؤس جانے والے تمام راستے بند کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ آصف زرداری 28 مارچ سے 10جون تک دو ماہ بارہ دن کیلئے عبوری ضمانت پر رہے،آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…