اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

آئندہ 36 گھنٹوں میں طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات  نے خطرناک پیش گوئی کردی،حفاظتی اقدامات کی ہدایت

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے سمندر میں ہوا کا کم دباؤ برقرار رہنے کی وجہ سے آئندہ 36 گھنٹوں میں کراچی میں طوفان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات سے جاری بیان کے مطابق  ٹراپیکل سائیکلون سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب سے 1500 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرقی حصے میں ہوا کے کم دباؤ میں اضافہ ہواہے جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔بیان کے مطابق آئندہ 36 گھنٹے کے دوران طوفان بننے

کے بعد اس کا رخ ابتدائی طور پر شمال یا شمال مغرب کی طرف ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سسٹم سے خطرہ نہیں ہے،تاہم سندھ کے مچھیروں کو خطرات سے آگاہ رہنے اور گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق طوفان کا رخ بھارت عمان یا پھر کراچی کی جانب ہو سکتا ہے، طوفان کا رْخ کراچی کی جانب ہونے پرساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…