اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

بابا بابا۔۔۔شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم کے بیٹے کی پکار ، نمازجنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر نے پورے پاکستان کو رلا دیا

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت کے علاقے جوٹیال میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی علاقے ہنزہ روانہ کیا گیاجہاں ان کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔اس موقع پر ایسے مناظر دیکھنے کو آئے جس نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں شہید کا بیٹا “بابا بابا” کی صدائیں

لگاتے ہوئے رو رہا ہے اور والد کے تابوت کو چھوڑنے کا نام نہیں لے رہا۔اسی پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ میری فوج کو برا بھلا کہتے ہیں وہ ایک بار یہ ویڈیو دیکھ لیں۔جب میں اور آپ گھر میں سو رہے تھے تو یہ کرنل شہید ہوا۔ان کی بیوہ پر نہ جانے کیا گزر رہی ہو گی اور ان کا معصوم بیٹا کس سے سوال کرے گا کہ میرا باباکہاں ہے؟عمران خان کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لیے ہنزہ جانا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…