آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری،پیپلز پارٹی کی حکمت عملی سامنے آگئی

10  جون‬‮  2019

لاہور(اے این این )سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے لاہور میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔سابق صدر کی گرفتاری کی صورت میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں اہم شاہروں پر جیالے احتجاج کریں گے جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی صدارت میں ہوا جس میں سابق صدر کی گرفتاری کی صورت میں احتجاج کی حکمت عملی تیار کی گئی ۔اجلاس میں آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں احتجاج کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔اگر سابق صدر کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تو جیالے سڑکوں پر نکلیں گے اور زبردستی سڑکیں بند کردی جائیں گی اور اگر حکومت نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی یا طاقت کا استعمال کیا تو اس کے لئے بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کے مطابق اگر آصف زرداری گرفتار ہوئے تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری حکومت کو مہنگی پڑے گی، عزیز الرحمان چن نے کہا کہ ہم اپنی حکمت عملی ابھی نہیں بتائیں گے مگر احتجاج بھرپور ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا کہ اگر عمران خان نیب گردی کے ذریعے صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کروانے میں کامیاب ہو گئے تو عمران خان اپنے ہاتھوں سے اپنی حکومت کے جلد از جلد خاتمے کی بنیاد رکھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں لاہورمیں احتجاجی مظاہروں کا آغاز کر کے اس تحریک کی بنیاد رکھ دے گی جس کے ذریعے بعد میں تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر عمران خان کی حکومت کو مہنگائی اور اس کے ظلم سے نجات دلوانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری سے آصف زرداری کو تو فرق نہیں پڑے گا لیکن عمران خان اور اس کی حکومت ہل جائے گا۔گرفتاری اور جیل آصف زرداری کیلئے نئی بات نہیں ہیں۔جیالے ایسا احتجاج کریں گے کہ عمران خان سنبھل نہیں پائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…