ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پھوٹ پڑ گئی، ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے، بڑی آواز بلند، متفقہ قرارداد منظور

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم بار کونسل سپریم کورٹ کے ججز کے احتساب کے معاملے پر تقسیم ہوگئی، ججز کے احتساب کے لیے وکلاء ایکشن کمیٹی نے متفقہ قرارداد منظور کرلی، سپریم جوڈیشل کونسل سے اس قرارداد میں جلد از جلد ریفرنس کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، سینئر رکن پاکستان بار کونسل شفیق بھنڈارا کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل ججز کا احتساب کرے۔ پنجاب بار کونسل وکلا ایکشن کمیٹی نے پاکستان بار کونسل سے 14 جون کو دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اتوار کو پنجاب بار کونسل وکلاء ایکشن کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کے رہنما عمران منج نے کہا کہ اگرآپ کے ہاتھ صاف ہیں توجاکرصفائی پیش کریں، عدلیہ اپنی فہم وفراصت سے ریفرنس کافیصلہ کرے کیونکہ قانون سے کوئی بھی بالاترنہیں ہے، وکلاء کے اتحاد کو کوئی قوت تقسیم نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ ابھی صرف پنجاب بارکا اجلاس ہوا، جب پورے پاکستان کا اجلاس ہوگا اسلام آبادبھرجائیگا، اگر جج آپ کوبیگناہ لگتے ہیں تو انہیں باعزت بری کریں۔پنجاب بار کونسل کے رہنما نے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا لائسنس اور رکنیت منسوخ کرنے کی مذمت کی اور اس اقدام کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وکلا بچاؤتحریک ہے جج بچاؤ تحریک نہیں ہے۔ شفیق بھنڈارہ ممبر پاکستان بار کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل دلیل سے بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دھمکیاں زیب نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہاکہ شفیق بھنڈارہ نے قرارداد پیش کی،آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی میں قرارد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار دا دمیں کہاگیاکہ صدر پاکستان نے جو ججز کے خلاف ریفرنس بھیجا ہے وہ عین قانون کے مطابق ہے،سپریم جوڈیشل کونسل ان ریفرنسز پر میرٹ پر فیصلے کرے، قرار دا د میں کہاگیاکہ امان اللہ کنرانی نے بلاجواز اعلان کئے ہیں،وکلاء سپریم جوڈیشل کونسل کے ساتھ کھڑے ہیں،آئینی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قرار دا دمیں کہاگیاکہ انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔ قرار داد میں کہاگیاکہ سپریم جوڈیشل کونسل کو اسکے مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…