اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ غیر منتخب وزیر کی کارکردگی اچھی ہو تو وہ بہتر ہے،ایسے منتخب وزیر کا اچار ڈالنا ہے جو ٹکے کا کام نہ کرے۔ ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ ایسے منتخب وزیر کا اچار ڈالنا ہے جوٹکے کا کام نہ کرے، غیر منتخب وزیرکی کارکردگی اچھی ہو تو وہ بہتر ہے،اب پتہ چلے گا کہ کون مخلص،کون وکٹ کے دونوں جانب کھیلتا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منظم شخص گھر کی بات باہر نہیں کرتا، گھر کی بات باہر کریں تو اپنا جسم ہی ننگا ہوتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جب
صوبائی وزیر اطلاعات بنا تو ہر کوئی اس وزارت کا خواہشمند ہوگیا،میرے اچھے اقدامات ختم کرنے پرفنکار رو رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے واضح کردیا کہ مجھے ترجمانی کیلئے کسی نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، ایسی وزارت چاہتا ہوں جس سے عمران خان کی آواز بن سکوں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آل شریف، زرداری سے زیادہ لوگ تو گڑوی والی اکٹھے کرلیتی ہے،چوروں کی اولادیں تحریک نہیں چلا سکتیں، مریم نواز کہتی تھی کہ ہمیں کچھ ہوا تو لوگ ٹینکوں کے آگے آجائیں گے، وہ طیب اردگان تھا،آل شریف اور زرداری خوردبردگان ہیں۔