اسلام آباد (این این آئی)سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ اتوار کو وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق بیس سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،کاربونیٹد ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی،250 ملی لیٹر کی کاربونیٹڈ ڈرنک کی ایک بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا،بجٹ میں ہیلتھ
ٹیکس کا باضابطہ اعلان ہو گا،حاصل ہو نے والا ٹیکس صحت کارڈ کے زریعے غریبوں پر خرچ ہو گا۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن بابر عطا کے مطابق تاریخ میں پہلی بار تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں، اس ٹیکس سے 40 سے پچاس ارب کی وسائل حاصل ہوں گے۔بابر عطا ء نے کہاکہ تاریخ میں پہلے بار اس قدر جرات مندانہ فیصلہ کیا گیا،موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں ائیں گے