منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید نے عمران خان کا پلس پوائنٹ بتا دیا

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کا پلس پوائنٹ بتاتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب کے مخالفین چور ہیں۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے پاک فوج کے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

اور کہا کہ پاک فوج کے جوان نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف اب بھی وکٹ کے دونوں طرف کی سیاست کر رہے ہیں،میں بتا چکا ہوں نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست مختلف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے لئے راستہ بناتے ہیں۔شیخ رشید نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا کہ وہ ڈی آئی خان میں اپنی زمینوں پر نظر رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پلس پوائنٹ یہ ہے کہ ان کے مخالف چور ہیں، میرے بارے میں باتیں کرنیوالے سب جیل کا مال ہیں،بڑی اسکرین پر کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ28 اگست کو میرا سال پورا ہو جائے گا، خود کو قوم کے سامنے پیش کروں گا،پاکستان ریلوے نے اس عید پر ایک ارب روپے کا بزنس کیا، کوٹ لکھپت جیل اور رائیونڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد سندھ کا دورہ کر رہا ہوں،صوبے میں ریلوں کا جال بچھا رہا ہوں،مجھے اب پتا چلا کہ چینی مافیا سبسڈی لے گیا، میں وزیراعظم عمران خان سے اس مافیا کے متعلق بات کروں گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…