پشاور(آن لائن)نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہیں کنٹریکٹ ملازمین کو بجٹ میں مستقل کر دیا جائے گا۔ جبکہ ملازمین کے لئے خصوصی مراعات کا پیکج بھی تیار کیاگیا ہے۔ بجٹ 13جون میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے بجٹ کے بعد ہی صوبائی حکومت کا بجٹ پیش کردیا جائے گا۔ قبائلی ساتوں اضلاع
کے لئے بھی بجٹ تیار کیاگیا ہے سالانہ ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، صاف پانی، بیروز گاری کے خاتمے کے لئے بھی بجٹ میں فنڈز مختص کیا گیا ہے۔ نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ کی باقاعدہ طور پر منظوری عید الفطر کے بعد طلب کئے جانے والے اجلاس میں کر دی جائیگی۔ نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ کے بعض دستاویزات کے پرنٹنگ کاکام بھی مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ بعض دستاویزات کی پرنٹنگ کا کام جاری ہیں۔