لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نوازشریف کو ایمرجنسی ادویات دینے سے فالج کا خدشہ ہے، 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی ضرورت، جیل میں علاج ممکن نہیں ہے۔ ہفتہ کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں اور مزید ایمرجنسی ادویات سے انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوسکتا ہے۔ نواز شریف کے ڈاکٹروں کے رائے ہے کہ مزید
ادویات دینے سے پہلے چوبیس گھنٹے کی مانیٹرنگ ضروری ہے اور ان کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جیل میں ممکن نہیں ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پی آئی سی کے ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ ادویات سے ان کا بلڈ پریشر گر سکتا ہے اور زیادہ مقدار میں ادویات سے انہیں اسٹروک بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی بڑی مقدار میں ادویات لے رہے ہیں، نواز شریف کے تازہ ٹیسٹ اور ای سی جی فوری طور پر ہونی چاہیے۔