کراچی(آن لائن) وفاقی وزیر قانون بیر سٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس سے میراکوئی تعلق نہیں ہے میرا پہلا تعلق بار، بعد میں حکومتی عہدے سے ہے ریفرنسز پر حتمی فیسلہ سپریم جوڈیشنل کونسل نے کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق کراچی بار کی جانب سے رکنیت منسوخی پر رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے دفتر میں سینئر وکلاء سے مشاورت
کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا پہلا تعلق بار سے ہے بعد میں حکومتی عہدے سے ہے ججز کے خلاف ریفرنسز سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے پاس ریفرنسز ایف بی آر کی جانب سے آئے اور دستاویزات کے تصدیق عمل کے بعد ریفرنسز آگے بڑھائے گئے انہوں نے کہا کہ میرا کام ریفرنسز کو آگے بڑھانا تھا جبکہ ریفرنسز پر حتمی فیصلہ سپریم جوڈیشنل کونسل کرے گی۔