اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیا، خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی،دوٹوک اعلان

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہورہی ہے اس میں مزید توسیع نہ کی جائے۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم نے  افغان مہاجرین کی 40 سال مہمان نوازی کی لیکن ان کی وجہ سے کے پی سمیت پورے ملک میں امن و امان کے مسائل ہیں، کاروبار اور انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو چکا ہے، افغان مہاجرین اپنے وطن جاکر پاکستان

کے خلاف موجود جذبات کا خاتمہ کریں۔خیبرپختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں کسی بھی قسم کا توسیع دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کے مزید قیام کی مخالفت کی جائے گی۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغان مہاجرین کے قیام کی ڈیڈ لائن30 جون کوختم ہورہی ہے۔خیبرپختونخواہ حکومت کو موقف ہے کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن وامان کے مسائل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…