ٹیکس جمع کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں کامیاب، گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد میں کتنے لاکھ کا اضافہ ہوگیا؟حیرت انگیز انکشافات

8  جون‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مشیرخزانہ اور اقتصادی ٹیم نے بجٹ جائزہ مکمل کر لیا ہے اور مختلف شعبوں کے لئے فنڈز اور بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبوں کوترجیح دی جائے گی جس سے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط پالیسیوں سے پائیدار ترقی اور شہریوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کے تحفط، مالیاتی ڈسپلن اور بیرونی سیکٹرمنیجمنٹ پرتوجہ مرکوزہوگی۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقے اورغریبوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حصہ ہوں گے۔دوسری جانب ٹیکس جمع کرنے کے لییپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کی جانے والی محنت کامیاب ہوتی نظر آنے لگی ہے جس کی وجہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب تک 19 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ افراد نے ریٹرنز جمع کروا دئیے ہیں۔ اضافی ٹیکس سے بچنے، کاریں اور مہنگی پراپرٹی کی خریداری کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد بڑھنے لگی۔سال 2018ء  کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 19 لاکھ 31 ہزارسے تجاوز کرگئی، یعنی گذشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد میں تقریباً 2 لاکھ افراد کا اضافہ ہوگیا۔ 2017ء  کے دوران 17 لاکھ 33 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کئے تھے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام پْراْمید ہیں کہ 30 جون تک گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔ مشیرخزانہ اور اقتصادی ٹیم نے بجٹ جائزہ مکمل کر لیا ہے اور مختلف شعبوں کے لئے فنڈز اور بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…