اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس،حکومت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،ریفرنس دائر کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟سابق چیف جسٹس افتخارچودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دائر کیے جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے پاکستان کے تمام وکلا اس معاملے پر یکسو ہے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی سیاسی پارٹی کے

رہنما رائے طاہر کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر تعزیت کے لیے تشریف لائے اس موقع ایڈووکیٹ مدثر چوہدری (سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار کونسل)عدنان رؤف ایڈووکیٹ اور سیاسی سماجی شخصیات موجود تھیں۔ سابق جسٹس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر کیا جانے والا ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے ریفرنس دائر کرنے سے قبل حکومت نے قانونی تقازے پورے نہیں کیے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کابینہ کی منظوری کے بغیر سپریم کے جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکتے۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پر تمام ایک ساتھ کھڑے ہیں اور کبھی وکلا کے دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوئے۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا جس سے حکومت کی نااہلی واضح ہو گئی ہے چیف جسٹس نے کہا کہ ہر روز ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اور حکومت ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے حکومت کو عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…