منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

گرمی کی لہر جاری، محکمہ موسمیات نے متعدد شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے اور یہ سلسلہ آج تک جاری رہیگا جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے تاہم ملاکنڈ، شانگلہ، سوات، چترال، اپر دیر، لوئر دیر، بونیر، باجوڑ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، ہری پور، کوہستان، تورغر، کرم کے

اضلاع میں چند ایک مقامات پر آندھی  اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنونی اضلاع اور میدانی علاقوں میں موسم خشک و گرم رہیگا۔ ان کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں صوبے کے زیادہ تر علاقو میں موسم خشک اور رہا تاہم ملاکنڈ ڈویڑن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…