بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی میدان میں نکل آئی،احتجاجی مظاہروں کا اعلان، قیادت اسفندیارولی خان کریں گے

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مہنگائی و حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف (آج)9جون کو ہونے والے مظاہروں کو حتمی شکل دے دی گئی، اجلاس میں صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اضلاع کی سطح  پر جلسوں و مظاہروں کا شیڈول جاری کیا گیا، شیڈول کے مطابق مرکزی صدر اسفندیار ولی خان چارسدہ چوک میں صبح 10بجے مظاہرے کی قیادت و جلسہ عام سے خطاب کریں گے،

جبکہ صوبائی صدر ایمل ولی خان، صوابی امن چوک میں صبح 10بجے و مومندیکہ غنڈ بازار میں سہ پہر4بجے مظاہروں کی قیادت سنبھالیں گے، مردان میں امیر حیدر خان ہوتی کالج چوک شام میں 6بجے جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اپنے ضلع بونیر سواڑی بازار میں صبح10بجے موجود ہونگے اور مظاہروں و جلسوں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خطاب بھی کریں گے، ضلع پشاور میں  حاجی غلام احمد بلور اور خوشدل خان ایڈوکیٹ احتجاجی مظاہرین کے ساتھ ہونگے اور خیبر بازار سوئیکارنو چوک میں 3بجے مظاہرے کی قیادت کرینگے،اسی طرح نوشہرہ کیلئے ثاقب اللہ خان،سوات زاہد خان، لوئر دیر انجینئر سلیم، ملاکنڈ خان نواب، شانگلہ حسین شاہ یوسفزئی،چترال خدیجہ بی بی،تورغر فیصل زیب،بٹگرام نثار خان،مانسہرہ ڈاکٹر شاہین ضمیر،ایبٹ آباد شازیہ اورنگزیب خان اور شہناز راجہ،ہری پور ارم فاطمہ،کوہاٹ شیر خان اور کرک کیلئے ذمہ داریاں حاجی ہدایت اللہ خان کو سونپی گئیں،نوشہرہ میں شوبرہ چوک کے مقام پر صبح10بجے،سوات میں نشاط چوک کے مقام پر سہ پہر 5بجے،دیر میں تیمرگرہ شہید چوک کے مقام پرصبح 10بجے،ملاکنڈ درگئی بازار میں بھی صبح 10بجے،شانگلہ الپوری ہیڈکوارٹر میں صبح10بجے،چترال میں دوپہر 1بجہ چترال مین بازار میں،تورغر جدباء بازار میں صبح10بجے،بٹگرام مین چوک میں صبح 9بجے،ایبٹ آباد کینٹ چوک میں سہ پہر 3 بجے،ہری پور میں چوک میں سہ پہر 5بجے،کوہاٹ کچہری چوک میں صبح9بجے اور کرک مین چوک میں صبح8بجے احتجاجی مظاہرے ہونگے۔

مزید برآں بنوں پریس کلب کے سامنے صبح 8بجے خلیل عباس،ہنگو مختیار خان یوسفزئی،ڈی آئی خان پریس کلب میں سہ پہر4بجے خورشید خٹک،لکی مروت سرائے نورنگ تحصیل میں صبح8بجے یاسمین ضیاء،باجوڑ خار چوک میں صبح9بجے صدرالدین مروت،ضلع خیبرمیں دو مقامات باچا خان چوک لنڈی کوتل میں 2بجے اور باڑہ بازار میں صبح9بجے شاہ نصیر خان،شمالی وزیرستان میران شاہ بازار میں صبح10بجے کیلئے باز محمد خان،جنوبی وزیرستان وانا بازار میں صبح10بجے شاہی خان شیرانی اور ٹانک میں مظاہروں کیلئے قادر خان بیٹنی کا نام فائنل کر لیا گیا،

یہ تمام قائدین مذکورہ اضلاع میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی کے تمام کارکنوں،این وائی او،پختون ایس ایف،ملگری ڈاکٹران،وکیلان،استاذان اور دیگر متعلقہ تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ مہنگائی کے خلاف ان مظاہروں میں اپنے اپنے اضلاع میں شریک ہو،اے این پی کسی صورت بھی غریب کش پالیسیوں پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتی،انہوں نے اس حوالے سے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایک ادارے کی خوشی کیلئے کپتان اور اس کی ٹیم ایسی پالیسیاں متعارف کرارہی ہے جس سے غربت کی جگہ غریب ختم ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…