اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وکلاء نے ججز کے خلاف دائر ریفرنس کے خلاف 14 جون کو ہڑتال کا اعلان کر دیا، پاکستان بھر کے وکلاء 14 جون کو ہڑتال کریں گے، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکشن176 کے تحت پہلے نوٹس دیا جاتا ہے مگر جج صاحبان کوکوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کے
لحاظ سے بہت کمزور ریفرنس ہے، ریفرنس کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشیر اطلاعات کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریفرنس کے خلاف ہمارا احتجاج ہو گا، حکومت اس ریفرنس کو واپس لے، انہوں نے کہا کہ چودہ جون کو پرامن ہڑتال کی جائے گی اور قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔