اسلام آباد(این این آئی) ایف بی آر نے مالدار ٹیکس چوروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا، ٹیکس چوروں کے کوائف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر کمشنرز کو خطوط ارسال کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 لاکھ روپے کے بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ دستاویز کے مطابق 5 لاکھ اکاؤنٹ میں ہوئے اور ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں تو ایکشن ہوگا، ایک سال تک
پانچ لاکھ روپے اکاؤنٹ میں پڑے رہے تو چھان بین ہوگی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔دو کنال یا اس سے زائد کے گھروں میں رہنے والا افراد کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا، 2400 سی سی یا اس سے زائد کی گاڑی رکھنے والے افراد کا ڈیٹا بھی مانگا گیاہے، ہر سال تین دفعہ بیرون ملک سفرکرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائیگا۔