ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عید کے بعد نیب پھر ایکشن میں ۔۔۔ایسے شخص کو گرفتار کرلیا کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( آن لائن )نیب بلوچستان نے سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سادات غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے سابق چیئرمین بی ڈی اے کے فرنٹ مین خادم حسین کو خضدار سے گرفتار کرلیا ہے،ملزم خادم حسین نیب کو کرپشن کے دو مختلف کیسز میں مطلوب تھا۔

ملزم نے سابق چیئرمین کے فرنٹ مین کے طور پر سادات انور کے پانچ سے زائد بینک اکائونٹس اور کروڑوں روپے مالیت کی متعدد جائیدادیں اپنے نام بنا رکھی تھیں۔نیب کی سابق چیئرمین بی ڈی اے کے خلاف تحقیقات کے مطابق ملزم خادم حسین کے بینک اکائونٹس میں سابق چیئرمین کی 25 کروڑ سے زائد رشوت کی رقم منتقل ہوئی ملزم نے سابق ایکسین محکمہ صنعت و حرفت عدیل انور کے اختیارات کا غلط استعمال کیس میں ٹھیکیدار عبدالصبور سے تقریبا ایک کروڑ رشوت کے طور پر بھی وصول کئے۔ خادم حسین نیب کو 2015سے مطلوب تھا جو سادات انور کے کہنے پر مفرور تھا، ملزم خادم حسین کی حالیہ گرفتاری سے سادات انور کی مزید غیر قانونی جائیدادوں کا سرا ملنے کا قوی امکان ہے ۔نیب نے ملزم کو خضدار سے گرفتار کرکے مجسٹریٹ سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ڈی جی نیب کے احکامات کی روشنی میں نیب انٹیلی جنس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…