لاہور( این این آئی )وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کے تحت کامیاب ہونے والے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واجبات اس ماہ کی 14تاریخ تک جمع کرادیں، مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کرانے والے حج کی سعادت سے محروم رہ جائیں گے۔سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی میں 7ہزار 300 سے زائد عازمین کامیاب قرار پائے تھے۔باوثوق ذارئع کے مطابق
وزارت عازمین حج کو سرکاری حج سکیم کے تحت قیام و طعام اور دوسرے اخراجات سے بچنے والی کثیر رقم جلد واپس کرے گی۔اس سال 2 لاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 17ہزار جبکہ نجی سکیم کے تحت 83ہزار عازمین شامل ہیں۔وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اس ماہ کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کے تربیتی پروگرام پھر شروع کرے گی۔