پشاور(این این آئی) مردان کے نواحی علاقہ شیخ یوسف کلے میں رحیم زادہ نامی شہری کی والدہ کے انتقال ہونے پر متوفیہ کے لئے مقامی قبرستان میں قبر کی کھدائی کے دوران آڑھائی ہزار سالہ بدھا کے بڑے سائز کٹے دھڑ کی حامل دو مجسمے برآمد ہوئے جس کی اطلاع فوری طورپر تھانہ صدر پولیس کو دی گئی اور مقامی عمائدین نے ڈاکٹر ریاض ، رحیم اللہ ، اسماعیل و دیگر نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او عجب خان دُرانی کو
رضاکارانہ طورپر حوالے کر دیئے جنہیں بعد ازاں فوری محکمہ آثارِ قدیمہ کے حکام کو حوالے کر دیئے گئے۔ اس ضمن میں محکمہ آثارِ قدیمہ کے ترجمان نواز الدین نے بتایا کہ ان مجسموں کے متعلق تحقیقات ہونگی کہ یہ کتنے ہزار سال پرانے ہیں تاہم مقامی سطح پر تاریخی نواردات کے ماہرین کے مطابق دونوں مجسموں کی قیمت عالمی سطح پر کروڑوں روپے ہوں گی۔ واضح رہے کہ مجسمے برآمد ہونے کے بعد قبرستان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔