کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے جمہوریت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادینگے وفاقی حکومت چھ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنے راستے الگ کرسکتے ہیں بلوچستا ن نیشنل پارٹی صوبے کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جو حکومت اس وقت صوبے میں ہے یہ صوبے کی عوام کی مینڈیٹ کا نہیں بلکہ جن لوگوں نے جس مقصد کیلئے بنا یا ہے وہ سب واضح ہوگیا ہے کیونکہ حکومت کی نا اہلی کے باعث پی ایس ڈی پی لیپس ہوگئی امن وامان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی وجمہوری قوت ہے اور ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے۔ بلوچستان میں اگربیرونی قوتیں ہیں تو انہیں سامنے لا یا جائے، غداری کے القابات کے سامنے بے ضمیر ہانک باضمیر ڈٹ جاتے ہیں انہوں نے کہا قاضی فائز عیسی کیخلاف مخصوص مقاصد کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا۔چیئرمین نیب کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانا چاہیے۔اپوزیشن جماعتیں یقین دہانی کرائیں کہ ان کی احتجاجی تحریک کا بینر6 نکات پر ہوگا تو انکا ساتھ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ غداری کے القابات وہ لاٹھی ہے جس سے ضمیروں کو ہانکنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس میں بے ضمیر ہانک جاتے ہیں اور باضمیر ڈٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کو ٹیک اوور کرنا نہیں چاہتے جمہوری تبدیلی لانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں عید کے بعد ہم حکومت گرانے میں متحدہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کاساتھ دینگے عید الفطر کے بعد حکومت گرانے کی تحریک میں اپوزیشن کا ساتھ دینگے جمہوریت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادینگے وفاقی حکومت چھ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنے راستے الگ کرسکتے ہیں بلوچستا ن نیشنل پارٹی صوبے کی حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے۔