رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے رہنماء علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

4  جون‬‮  2019

بنوں (آن لائن)  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں سینٹرل جیل پشاور بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایم این اے علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ علی وزیر کا مزید ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی جس کے بعد رکن قومی اسمبلی کو سینٹرل جیل

پشاور منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ 26 مئی کو وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ جوان زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں علی وزیر، محسن داوڑ اور دیگر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی، 302،324 سمیت کْل 10 دفعات شامل کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…