ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عید کے معاملے پر تحریک انصاف کے وزراء میں ٹھن گئی،مفتی منیب الرحمان کو ہٹانے کا مطالبہ،کفارہ اداکرنے کا اعلان،بات بڑھ گئی

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں ایک روز پہلے سرکاری طور پر عید کے اعلان پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور صوبائی وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی آمنے سامنے آگئے۔ ایک انٹرویومیں فوا د چوہدری نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کا منگل کو عید منانے کا فیصلہ نامناسب ہے اور اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں تھا،

مذہبی تہوار کی بنیاد بھی جھوٹ پر رکھ دی گئی ہے، دنیا میں ایسے تاثر گیا کہ جیسے جھوٹ کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں مسلک اور مقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتیں، جو جہاں چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ جہالت کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، پرنٹنگ پریس اور ریلوے کا سفر برسوں تک حرام قرار دیا گیا جبکہ لاؤڈ اسپیکر کو حلال کرتے کرتے کئی سال لگ گئے، چاند کا مسئلہ بھی حل ہو ہی جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، جو ملک ہمارے ساتھ آزاد ہوئے وہ آج کہاں کھڑے ہیں، معاشرے نئی سوچ کی قیادت میں آگے بڑھتے ہیں، امید ہے قوم کا باشعور طبقہ ہر معاملے پر خاموش نہیں رہے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پسماندہ سوچ کو مستر د کرنا چاہیے، پاکستان میں بھی آخری فتح علم اور عقل کی ہونی ہے۔خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار جمیل سومرو نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے استعفے کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے بھی کیا تھا۔ دوسری جانب وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مفتی فواد کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں، فواد چوہدری حکومت اور علماء کو ٹارگٹ نہ کریں۔وزیراطلاعات نے بتایا کہ صوبے میں عید کے اعلان سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کا معاملہ ہے آپ بہتر سمجھتے ہیں،

مفتی منیب کے کہنے پر روزہ رکھا مگر ایک دن پہلے والا روزہ ٹھیک تھا، ایک روزے کا کفارہ ادا کریں گے اور دوبارہ رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ غلط فہمی ہے کہ مفتی شہاب الدین کے کہنے پر عید کا اعلان کیا، مفتی منیب الرحمان نے فواد چوہدری کی ایک عید کی کوششوں پر اعتراض کیا، مفتی منیب کہتے ہیں کہ چاند دیکھنے میں سائنس کا کیا کام ہے، مفتی منیب کے بی آر ٹی کے متعلق بیان سے ان کی مایوسی کا پتہ چلتا ہے،

وہ دلائل چھوڑ کر کہتے ہیں صوبائی حکومت نہیں چل سکتی یہ کیا بات ہوئی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں بھی اختلافات ہیں، ہر چیز میں ریٹائرمنٹ ہوتی ہے لہٰذا مفتی منیب کمیٹی سے الگ ہوجائیں۔یاد رہے کہ پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…