اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

پوپلزئی کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت ان کے حوالے کر دیں، مفتی منیب الرحمن صوبائی حکومت پر برس پڑے

datetime 4  جون‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) شوکت یوسف زئی کے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بنانے کے مشورے پر مفتی منیب الرحمان نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی حکومت سے پوپلزئی کنٹرول نہیں ہوتے تو حکومت ان کے حوالے کردیں۔تفصیلات کے مطابق شوال کے چاند پر صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی اورچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان آمنے سامنے آگئے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے شوکت یوسفزئی کی جانب سے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کے

چیئرمین بنانے کی تجویز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شوکت یوسفزئی حقیقت پسند آدمی ہیں، بی آر ٹی منصوبہ بھی پوپلزئی کی تحویل میں دے دینا چاہئے، اس سے ان کی حکومت پرلگے داغ دھل جائیں گے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کے پی حکومت سے پوپلزئی کنٹرول نہیں ہوتے توحکومت ان کے حوالے کردیں۔یاد رہے خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دی تھی۔شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا اگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سے باہر نکلے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…