جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

حکومت نے نئی تاریخ رقم کر دی ، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 4  جون‬‮  2019 |

لاہور (یوپی آئی) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست حکومت نے رمضان المبارک کے دوران رمضان اور عید رمضان بازاروں کے ذریعے عام طبقات کو حقیقی ریلیف فراہم کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے اور آئندہ ماہ رمضان کے دوران کمزور طبقات کے گھروں کی دہلیز پر راشن کے تھیلے فراہم کرنے کا پروگرام بھی بنا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار صوبے بھر میں رات10بجے تک عید رمضان بازار بھی لگائے گئے جہاں سویاں،سوجی ،کپڑے،چوڑیاں،مہندی اور عید پر استعمال ہونے والی دیگر اشیاء کے سٹالز لگائے گئے اور ان اشیاء پر کروڑوں روپے کی سبسڈی دی گئی جو پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے کے عوام کے لئے عید کا خیاص تحفہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان رمضان اور عید رمضان بازاروں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے استفادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح رمضان المبار ک کے دوران رمضان بازاروں اورکھیلی مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کے معیار،قیمتوں اور دستیابی پر نظر رکھی گئی ہے۔اسی طرح عید کے بعد بھی متعلقہ محکموں کو اپنا یہی کردار ادا کرنا ہے۔عوام کو کسی صورت ذخیرہ اندوزوں ،ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں لگائے گئے 309 رمضان وعید رمضان بازاروں میںماہ مقدس کے دوران 10کلوگرام آٹے کے 7770366تھیلے فراہم کئے گئے ہیں جن میں سے 290روپے فی تھیلہ کے حساب سے 6345966تھیلے فروخت ہوئے جبکہ فلور ملوں کو 62661میٹرک ٹن گندم فراہم کی گئی۔محکمہ صنعت وتجارت نے رمضان المبارک کے دوران لگائے گئے رمضان بازاروں کے حوالے سے مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 14995413کلوگرام چینی کا سٹاک ملوں سے اٹھایاگیا جس میں سے 55روپے فی کلو کے حساب سے 13166965کلوگرام چینی رمضان بازاروں میں فروخت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق2جون کو رمضان بازاروں میں113183کلوگرام مرغی کا گوشت فروخت ہوا جس کی قیمت رمضان بازاروں میں237روپے فی کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں247روپے فی کلوگرام تھی جبکہ انڈے کھلی مارکیٹ میں 82روپے فی درجن اور رمضان بازاروں میں 77روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر پیاز23روپے فی کلو، ٹماٹر 21روپے ، ایرانی کھجور 188روپے ، دال چنا 93روپے، بیسن 96روپے، چاول106روپے اور لیمن دیسی 149روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا جبکہ آلو، بھنڈی، کریلا، کدو، دال مسور، دال ماش، مسورہول، سفید چنا، کیلا، سیب ، لہسن اور ادرک ہول سیل ریٹ پر فروخت ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے 1124مجسٹریٹس نے فرائض سرانجام دئیے اور ان مجسٹریٹس نے 2جون کو 4218انسپکشنز کیں۔ اوور چارجنگ،ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیوں پر2301300روپے جرمانہ کیا۔41مقدمات درج ہوئے اور40افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کیلئے2423انسپکشنز کی گئیں اور 58خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق2جون کو صوبے بھر میں لگائے گئے 1875دسترخوانوں سے135824روزہ دار مستفید ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…