منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے عید پر کتنے قیدیوں کی رہائی پر کتنے کروڑ روپے جرمانوں کی مدد میں ادا کر دیئے ، بڑا تحفہ دیدیا

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائیاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بے کس ،بے بس قیدیوں کاجرمانے ادا کرکے خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے ، قیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بے کس اوربے بس قیدیوں کے جرمانے ادا کروا کرآٹھ سو بیس خاندانوں کوعید کا تحفہ دیاہے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرقیدیوں کی رہائی حکومتی احساس میں تبدیلی کی علامت ہے، محض جرمانہ اداکرنیکی استطاعت نہ ہونے پرقیدیوں کوعقوبت سے نجات دلانااسلام کے احکامات پرعمل ہے۔یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا ، یہ قیدی سزا کی مدت پوری کر چکے تھے مگر جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔قیدیوں کی رہائی کے لیے صوبائی حکومتوں نے 27 کروڑ روپے قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کیے جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آسکی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…