ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کیلئے سانپ کی کھال سے چپل تیار کرنے والا مشکل میں پھنس گیا ‎

datetime 4  جون‬‮  2019
Bullsnake {Pituophis catenifer sayi} ready to strike, Colorado, USA
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(یوپی آئی)محکمہ جنگلی حیات نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے ‘سانپ’ کی کھال سے چپل تیار کرنے والے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جو انہوں نے ادا کرکے چپل واپس لے لی۔پشاور کے مشہور چپل ساز چچا نورالدین شنواری کی دکان ‘کپتان چپل میکر’ پر محکمہ جنگلی حیات نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر عمران خان کے لیے تیار کی گئی خصوصی چپل قبضے میں لے لی تھی۔عمران خان کے مداح نعمان نامی شخص نے خصوصی چپل کی تیاری کے لیے مبینہ طور پر امریکا سے

‘اڑدھے’ کی کھال بھجوائی تھی، تاکہ عمران خان کو عید کا تحفہ دیا جاسکے۔تاہم سب ڈویڑنل فارسٹ افسر عامر علی نے کہا کہ دکاندار کے پاس بیرون ممالک سے کھال درآمد کرنے کی کوئی دستاویزات نہیں ہیں، کھال ایناکونڈا کی نسل ‘پائے تھن’ سانپ کی ہے، جس سے چپل تیار کرنے پر دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دکاندار پر متعدد دفعات لگائی گئی ہیں جن میں جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے، جنگلی حیات کی کھال کی غیرقانونی تجارت شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ دکاندار کو خبردار کیا گیا اور باقاعدہ اسٹامپ پیپر پر ان سے لکھ کر لیا گیا کہ مستقبل میں وہ جنگلی حیات کی کھال سے غیر قانونی طور چپل نہیں بنائیں گے۔دکاندار نورالدین شنواری نے جرمانہ ادا کرکے چپل واپس لے لی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ یہ چپل وزیر اعظم عمران خان کو عید کے تحفے کے طور پر دیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…