ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کون کہاں عید منائے گا وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی اس بار عید کہاں منائیں گے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د (یوپی آئی) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا ؟مختلف سیاسی شخصیات وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت عیدالفطراپنے آبائی علاقوں میں منائے گی ۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الفطرمنائیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی ،سابق صدر ممنون حسین کراچی میں عید الفطر منائیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان بنی گالا اسلام آباد میں عید الفطر منائیں گے ۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف عید الفطر کوٹ لکھپت جیل لاہور میں عید الفطر منائیں گے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو،آصفہ اور بختاور عید الفطر نواب شاہ سندھ میں منائیں گے ۔

سیّد خورشید شاہ سکھرمیں ،سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی مظفر گڑھ میں عید الفطر منائیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں عید الفطر منائیں گے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری دینہ ضلع جہلم میں،سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ فیصل آباد میں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ضلع صوابی ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بلوچستان کے علاقہ نوک کنڈی میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور میں ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عید الفطر لاہور میں منائیں گے۔گورنر کے پی کے شاہ فرمان،وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان پشاور میں۔ وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد لال حویلی راولپنڈی،سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سوات میں، اعتزاز احسن مری میں،وزیر دفاع پرویز خٹک مانکی شریف کے پی کے میں،سابق صدر پرویز مشرف عید الفطردبئی میں منائیں گے ۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،سابق وفاقی وزیر سیّد حامد سعید کاظمی عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اعجاز الحق راولپنڈی،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور ق لیگ کے رہنماچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عیدادا کریں گے ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی چارسدہ ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق ،لیاقت بلوچ منصورہ لاہورمیں عید منائیں گے، پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے آبائی علاقہ تلمبہ میں عید الفطر منائیں گے ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی میں،سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سید غوث علی شاہ خیر پور میں،سابق رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اورسابق صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام ،صوبائی وزیر منیجمنٹ و سپیشل ڈوایلپمنٹ حسین جہانیاں گردیزیمیںعید الفطر منائیں گے ۔دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوںمیں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الفطر منائیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…