اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (آج)منگل کو چاند نظر آجائیگا ، پورے ملک میں ایک ہی عید پر کی گئی کاوش پر آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی عید پر کی گئی کاوش پر آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد کسی کو نیچا دیکھانا نہیں ہے۔
انہوںنے کہاکہ مفتی منیب الرحمٰن اور پوپلزئی جید عالم ہیں، جب سے پیدا ہوئے عید پر تنازعات دیکھ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں سائنٹفک طریقے سے اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سائنس اتنی ترقی کر گئی ہے، دوسری دنیا سیارے مسخر کرنے کی بات کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ سائنس تو مسلمانوں کی ایجاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ ناروے سمیت بہت سے ممالک میں تو چاند کئی دن نکلتا ہی نہیں ہے،تو کیا پھروہاں پر عید اور روزے نہیں ہونے چاہئیں ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ علم کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔انہوںنے کہاکہ تین بج کر دو منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔انہوںنے کہاکہ چاند کی چمک اس وقت زیرو پوائنٹ ایک فیصد ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ (آج) منگل کو چاند اٹھائیس گھنٹے کا ہوجائے گا، کراچی میں چاند عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔فواد چوہدری نے کہاکہ منگل کو چاند نظر آ جائے گا، اسی لئے ہم نے ہجری کیلنڈر بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب ہم نے ایپلیکیشن بھی بنا دی ہے، ہجری کیلنڈر بھی ویب سائنٹ پر اپلوڈ کردی ہے جس طرف آپ موبائل کا رخ کریں گے ساری گلیکسی نظر آجائے گی۔