اسلام آباد(آ ن لائن) وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی،سیکرٹری انفارمیشن شفقت جلیل نے ریڈیو پاکستان کے عارضی ملازمین کی تنخواہ روک لی،ریڈیو پاکستان کے کانٹریکٹ ملازمین کو 3 جون تک تنخواہیں کی ادائیگی نہیں ہوئی ملازمین کی عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے کانٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز اسٹاف کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ۔عیدالفطر کے موقع پر ریڈیو پاکستان کے عارضی اور یومیہ اجرت
والے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ،ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ عیدالفطر سے پہلے تنخواہ دینگے، عارضی اور یومیہ اجرت کے ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کرنیوالے سیکشن کو چھٹی دیدی گئی۔واضح رہے کہ پرائیویٹ میڈیا اداروں کو حکومت کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں کی ادائیگی کی لیے اقدامات کئے لیکن حکومت کے اپنی ریاستی میڈیا ادارے کے کانٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے ڈائریکٹ جنرل ریڈیو پاکستان کی جانب سے اس کوتاہی پر زمہ نداروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔