لاہور(این این آئی)شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (منگل)محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کا چاند منگل نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند غروب آفتاب کے ایک گھنٹے بعد تک
افق پر موجود رہے گا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی پانچ جون کو عید الفطر کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بج کر دو منٹ پر ہو گی، کل کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور سولہ منٹ ہو گی، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔ پورے پاکستان میں چار جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔