اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے، کل بغیردوربین کے بھی دیکھا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ریاست میں خوشیوں کے تہوار تقسیم کا باعث نہیں ہونے چاہئیں، سائنسی بنیادوں پر مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے علم سے سیکھنا ہے علم سے ہی آگے بڑھنا ہے، اس موقع پر فواد چوہدری
نے مزید کہا کہا علم کے استعمال کا حکم اللہ اور اس کے رسولؐ نے دیا ہے، دنیا میں ایسے ممالک ہیں جہاں کئی کئی ہفتے سورج نہیں نکلتا، اسلام پوری دنیا کے انسانوں کے لیے ہے، انہوں نے شوال کے چاند کی پیدائش کے متعلق کہا کہ آج تین بج کر دو منٹ پر چاند کی پیدائش ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ کل کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی پر بغیر دوربین کے چاند دیکھا جا سکے گا۔