اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

ٹریول ایجنٹس کا فراڈ ، پاکستانی عمرہ زائرین مکہ مدینہ میں ٹھوکریں کھانے پر مجبور

datetime 3  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) کراچی کے ٹریول ایجنٹس کے فراڈ کی وجہ سے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس جانے والے سینکڑوں پاکستانی سعودی عرب میں رُل گئے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے

پاکستانیوں نے پیکیج کے نام پر ٹریول ایجنٹس کو بھاری رقوم دے رکھی ہیں لیکن ان زائرین کو نہ تو وہاں ہوٹل کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی آنے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام ہے۔ ہوٹلوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سیکڑوں پاکستانی عمرہ زائرین سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رہنے پر مجبور ہوگئے۔ عمرہ زائرین جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ٹریول ایجنٹس کو جھولیاں پھیلا پھیلا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔ زائرین کو جن ہوٹلز کی بکنگ کا لیٹر دیا گیا ہے زائرین وہاں جاتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ جب کمرہ خالی ہوگا تو ملے گا، آپ باہر انتظار کریں۔ واضح رہے کہ ٹریول ایجنٹس نے رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ پر بھیجنے کے لیے عام دنوں سے چار گنا زیادہ رقم وصول کی ہے اس کے باوجود انہیں سعودی عرب میں دھکے کھانے پڑ رہے ہیں، عمرہ زائرین نے حجاز مقدس سے بذریعہ فون اپنی شکایات درج کراتے ہوئے فراڈ میں ملوث ٹریول ایجنٹس کے خلاف سخت ایکشن لینے اور ان کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…